ایبٹ آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیےگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے نفری کے ہمراہ تھانہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ 03 پستول،04 بندوقیں اور 14 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کیے گئے جبکہ سیکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 01 مقدمہ درج کیا گیا ۔