ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم کی ہدایت پر شملا پہاڑی میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کے حوالے سے موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا،
ایبٹ آباد،شملا پہاڑی میں جنگلاتی آگ سے نمٹنے کے لیے موک ڈرل،مختلف اداروں کی مشترکہ مشق

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 11 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم کی ہدایت پر شملا پہاڑی میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے نمٹنے کے حوالے سے موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا،
اے ڈی سی ریلیف امان اللہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان کی نگرانی میں ہونے والی اس مشق میں ریسکیو 1122،محکمہ جنگلات اور سول ڈیفنس کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا،مشق کا مقصد شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے دوران جنگلاتی آگ پر بروقت قابو پانے،قدرتی وسائل کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید موثر بنانا تھا،اس موقع پر آگ بجھانے کے عملی مظاہرے بھی کیے گئے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بننے والی سرگرمیوں سے گریز کریں تاکہ ماحول اور جنگلی حیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔







