ایبٹ آباد،ون ویلنگ کرنے والے 5 نوجوان گرفتار

98

ایبٹ آباد۔ 19 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مری روڈ پر ون ویلنگ کرنے والے5 نوجوان گرفتار کر لیے۔ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مری روڈ پر ون ویلنگ کرنے والے پانچ اوباش نوجوانوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے۔شہری حلقوں نے ون ویلنگ کے خلاف پولیس کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔