ایبٹ آباد۔ 29 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد شہر میں فوارہ چوک قریب گھر کی تیسری منزل پر واقع دو کمروں میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کےباعث آتشزدگی کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل گیا۔
آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور ویکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔فائر فائٹرزنے آگ کو محدود رکھتے ہوئے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر قابو پا لیا۔ باقی ماندہ مکان سمیت قریب محلہ کے باقی گھروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ۔