ایبٹ آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد طارق محمود خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیاگیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی منڈیاں، انسپکٹرز ٹریفک، ٹی ایس آئیز، محرر ٹریفک، چالان کلرک اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔
اس موقع پر ٹی اوز اور ٹی ایس آئیز کی جانب سے زائد جرمانے کرنے والے تمام ٹکٹنگ آفیسرز کی چالان ڈیوائسز کلوز کر دی گئی اور اس وقت تک چالان ڈیوائس واپس نہیں کی جائے گئی جب تک اس ٹکٹنگ افسر کی بیٹ مکمل کلیئر نہیں ہو جاتی۔
اس کے ساتھ ٹریفک پولیس بارے بداخلاقی کی متعدد شکایات پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے تمام ٹریفک افسران کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے بعد کسی قسم کی معافی نہیں ہو گی، بداخلاقی کرنے والے اس اہلکار کو فی الفور کلوز کر دیا جائے گا، فوارہ چوک تا قلندرآباد مختلف مقامات پر اضافی پوائنٹس لگائیں جائیں گی جہاں دفتری سٹاف کو تعینات کیا جائے گا۔