اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ بیت المقدس۔30ستمبر (اے پی پی):مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں کے دوران 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرقی اور مغربی محلوں کے ساتھ ساتھ مشرق میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے باعث جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 3 افراد کو گرفتار کیا جبکہ بیت …

مقبوضہ بیت المقدس۔30ستمبر (اے پی پی):مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی فورسز کے حملوں کے دوران 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاس کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مشرقی اور مغربی محلوں کے ساتھ ساتھ مشرق میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا

جس کے باعث جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 3 افراد کو گرفتار کیا جبکہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ میں کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج کے دستوں نے بیت المقدس میں شفعاط کیمپ کے علاقے پر بھی دھاوا بول دیا۔

مزید خبریں