ایرانی صدر سے ملاقات میں امن کے قیام کیلئے تحمل، مذاکرات اور مستقل سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
ایرانی صدر سے ملاقات میں امن کے قیام کیلئے تحمل، مذاکرات اور مستقل سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مزید خبریں
بشکیک ۔31اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں امن کے قیام کے لیے تحمل، مذاکرات اور مستقل سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے عزیز بھائی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میں نے امن کے قیام کے لیے تحمل، مذاکرات اور مستقل سفارت کاری کے ذریعے پاکستان کے مخلصانہ عزم کا اعادہ کیا، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والی مفاہمت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے سب سے قابلِ عمل راستہ فراہم کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ،اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے بالخصوص علاقائی روابط اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔







