ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کا کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس کا کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

ایبٹ آباد۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران قیدیوں کی رہائش، صفائی ، طبی سہولیات، خوراک اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جیل حکام سے ملاقات کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ، قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اصلاحی اقدامات پر زور دیا۔قیدیوں سےگفتگو کے دوران ان کے مسائل سنے گئے اور متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے جیل انتظامیہ کو قیدیوں کے لیے خصوصی طور پر فرنیچر، کتابوں کی فراہمی، روزانہ کی بنیاد پرکلاسوں کا انعقاد، دیگرمعاشرتی علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ضلعی انتظامیہ انسانی حقوق کے تحفظ، شفاف نظام اور اصلاحی عمل کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔