سیالکوٹ پولیس کا جعلی، کلون، ٹیمپرڈ و غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور بلا نمبر موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سیالکوٹ پولیس کا جعلی، کلون، ٹیمپرڈ و غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور بلا نمبر موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سیالکوٹ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس، سیف سٹی اور ٹریفک پولیس نے جعلی، کلون، ٹیمپرڈ، غیر نمونہ نمبر پلیٹس و بلا نمبری موٹر سائیکل و گاڑیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تسلسل میں آج مزید کارروائیاں کرتے ہوئے 10 مقدمات درج کرکے موٹر سائیکلیں بند کر دی گئیں، جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔مشترکہ کارروائیوں کے دوران تھانہ کوتوالی میں 4، نیکاپورہ میں 3، رنگ پورہ میں 2 اور بڈیانہ میں 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ ان میں رجسٹریشن نمبر نامکمل ظاہر کرنے، ہندسوں پر ٹیپ لگا کر شناخت چھپانے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے اور بلا نمبر موٹر سائیکل چلانے کے مقدمات شامل ہیں۔

ایسی موٹر سائیکلیں اکثر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہیں، جبکہ نمبر پلیٹس میں ردوبدل ان کی شناخت اور سراغ رسانی میں رکاوٹ بنتا ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد جرائم کا انسداد، شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

شہری اپنی موٹر سائیکلوں پر مقررہ نمونے کے مطابق واضح اور مکمل رجسٹریشن نمبر والی نمبر پلیٹس استعمال کریں۔ نمبر پلیٹ کے ہندسوں پر ٹیپ لگانے، انہیں چھپانے یا تبدیل کرنے اور غلط نمبر پلیٹ استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔