مانسہرہ،ہائیکنگ سے واپسی پرلاپتہ ہونے والے تین دوستوں کوبحفاظت تلاش کرلیاگیا
مانسہرہ،ہائیکنگ سے واپسی پرلاپتہ ہونے والے تین دوستوں کوبحفاظت تلاش کرلیاگیا

مزید خبریں
مانسہرہ۔17 اکتوبر (اے پی پی):ہائیکنگ سے واپسی پرلاپتہ ہونے والے تین دوستوں کوبحفاظت تلاش کرلیاگیا۔ریسکیو1122 کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے چار دوست ہائیکنگ کے لیے ڈوڈی پت جھیل کی جانب روانہ ہوئے تھے، جن میں سے ایک دوست واپس آ گیا، جبکہ باقی تین دوست راستہ بھٹکنے کے باعث گزشتہ رات سے لاپتہ تھے۔ واپس آنے والے دوست نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی، جس پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تلاش کے لیے روانہ ہوئیں۔
رات کے وقت اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روکنا پڑا، تاہم صبح ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے دوبارہ تلاش کا عمل شروع کیا۔ لاپتہ دوستوں نے رات ڈوڈی پت جھیل کے علاقہ میں گزاری اور صبح خود ہی واپس آنے لگے، جس دوران انہیں بحفاظت تلاش کر لیا ،لاپتہ ہونے والے تین دوستوں میں صدام شاہ، عبید سعید اور جلال شامل ہیں۔ تینوں کے بحفاظت ملنے کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔







