پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کیمپ تھری کے قریب سے تلاش کرلی گئی، ریسکیو ٹیم میت کی محفوظ منتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کیمپ تھری کے قریب سے تلاش کرلی گئی، ریسکیو ٹیم میت کی محفوظ منتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی کوہ پیماء ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کیمپ تھری کے قریب سے مل گئی ہے جس کی بحفاظت واپسی اور بیس کیمپ تک منتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سپانتک پہاڑ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے کیمپ تھری کے قریب ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت تلاش کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم مقام کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور بلند و دشوار گزار پہاڑی علاقے میں موجود خطرات کے پیش نظر میت کو بحفاظت نکالنے اور بیس کیمپ تک منتقل کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں