ایبٹ آباد، بارش کے پیش نظر مختلف حساس مقامات پر ریسکیو اہلکاروں و ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تعینات

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر مختلف حساس مقامات پر ریسکیو اہلکاروں اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر مختلف حساس مقامات پر ریسکیو اہلکاروں اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ریسکیو1122 ایبٹ آباد کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ رحمٰن کی زیر نگرانی تمام متعلقہ ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار بارش کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال، لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری آلات و مشینری کے ہمراہ مختلف حساس مقامات پر موجود رہیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کی حفاظت ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی اولین ترجیح ہے۔