ایبٹ آباد، پرائس کنٹرول کے حوالہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری، 7 دکانداروں کو جرمانے اور نوٹسز

103
food items
food items

ایبٹ آباد۔ 19 جنوری (اے پی پی):شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق معیاری اشیاءخوردونوس کی فراہمی یقینی بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کے ہمراہ مختلف دکانوں کا دورہ کیا۔

انہوں نے مختلف اقسام کی شاپس جن میں فاسٹ فوڈ، ریسٹورنٹس، جنرل سٹورز، کاسمیٹکس سٹوروں، نان بائی اور پیٹرول پمپس شامل تھے، کا معائنہ کر کے ریٹ لسٹ اور وزن/ پیمانہ کا جائزہ لیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے 7 دکانداروں کے خلاف موقع پر پولیس مراسلہ جات/ایف آئی آ کی ہدایات کیں، جرمانہ عائد کیا اور کورٹ نوٹسز جاری کئے۔