ایبٹ آباد۔ 30 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد تھانہ سٹی اور تھانہ مانگل نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چرس وشراب برآمد کر لی۔
ایس ایچ او سٹی پولیس انسپکٹر کیڈٹ محمد نواز نے منشیات فروش عامرسے 2 کلو 232 گرام چرس، عمر سے 1 کلو 185 گرام چرس اور نعمان عرف نوما سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ ایس ایچ او مانگل شکیل خان نے کارروائی میں منشیات فروش ہمایوں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 237 گرام چرس آئس برآمد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔