ایبٹ آباد۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آبادپولیس نےچوری اورمنشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرایبٹ آباد عمرطفیل کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصرکےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ اوتھانہ مانگل ظہوربیگ نےکارروائی کرتےہوئےچوری کےمقدمہ میں مطلوب ملزمان شیردل اورامانت کو گرفتار کر کے قبضے سے گھریلو استعمال کی مختلف اشیاء برآمد کر لیں جبکہ ایک اورکاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم آصف سکنہ قلندر آباد کو گرفتار کر کے قبضے سے250 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔