ایبٹ آباد۔ ریجنل سپورٹس آفس ہزارہ کے زیر اہتمام نوجوان ٹیلنٹ آگے لانے کیلئے مختلف کھیلوں کے سمر کیمپس کا انعقاد

33

ایبٹ آباد۔ 09 جولائی (اے پی پی):ریجنل سپورٹس آفس ہزارہ کے زیر اہتمام ایبٹ آباد میں نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے مختلف کھیلوں کے سمر کیمپس کا انعقاد کیاگیا،جس میں فٹ بال ،ایتھلیٹکس ،بیڈمنٹن ،ٹیبل ٹینس اور دیگر گیمز شامل ہیں ۔ بیڈمنٹن بوائز اور گرلز کیمپ میں 20لڑکے اور لڑکیاں ،ہیڈ کوچز ندیم خان اور حیات اللہ خان کی نگرانی میں ٹریننگ لے رہے ہیں اور انہیں مختلف سکلز سکھائی جارہی ہیں تاکہ انہیں بہترین کھلاڑی بنایا جا سکے۔ اس حوالہ ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان نے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن کیمپ کا دورہ کیا

اور کھلاڑیوں اور کوچز کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان نے کنج فٹبال سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں ہیڈ کوچ جمشید خان اور رحمت اللہ کی نگرانی میں 50بچے ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں اور انہیں فزیکل فٹنس اور مختلف سکلز سکھائی جا رہی ہیں۔ کوچ جمشید خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ان بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،صرف ان پر توجہ کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر احمد زمان نے کہا کہ ان بچوں کے درمیان مختلف ریجنز کے مقابلوں کے لئے ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر سے بات کی جائے گی تاکہ ان بچوں کے حوصلے مزید بڑھ سکیں۔