21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد ،بی ایچ یوبکوٹ کو رولر ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے...

ایبٹ آباد ،بی ایچ یوبکوٹ کو رولر ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے کے لیے ڈی ڈی ایچ او کا دورہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال گرد نے بکوٹ کےبنیادی مرکز صحت کو رولر ہیلتھ سنٹر کادرجہ دینے کے حوالے سے دورہ کیا۔اس موقع پر چئیرمین بکوٹ حسام جمشید عباسی، یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی وعمائدین علاقہ نے صوبائی حکومت، صوبائی وزیر نذیر احمد عباسی و متعلقہ اعلٰی احکام کا شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت کی خوبصورت عمارت اور ملحقہ جگہ کا معائنہ اور پیمائش کی گی جس کے مطابق موجودہ عمارت رہائشی بلاک رولر ہیلتھ سنٹر کے معیار کے مطابق ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال نے کہا کہ ہیلتھ سنٹرکےاندر دانتوں کے علاج کا شعبہ گائنی زچہ بچہ وارڈ وسنٹر ایمرجنسی سنٹر جہاں چوبیس گھنٹے سروسز دی جائیں گی، جہاں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ موجود رہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں