راولپنڈی۔27جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز انڈر 19 تربیتی کیمپ (کل)منگل سے کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہو گا جس میں ڈویژنل اور قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انڈر 19 کھلاڑی مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس کی نگرانی میں دو ہفتے تک ٹریننگ کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا تیسرا …
پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز انڈر 19 تربیتی کیمپ (منگل) سے شروع ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔27جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے زیر اہتمام چیمپئنز انڈر 19 تربیتی کیمپ (کل)منگل سے کنٹری کلب مریدکے میں شروع ہو گا جس میں ڈویژنل اور قومی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے انڈر 19 کھلاڑی مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس کی نگرانی میں دو ہفتے تک ٹریننگ کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا تیسرا مرحلہ پہلے ہی حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری ہے جس کی نگرانی پانچ ایلیٹ غیر ملکی کوچز کر رہے ہیں جنہیں مقامی کوچز کی معاونت حاصل ہے۔
مریدکے کیمپ کے دوران کھلاڑی نہ صرف ٹریننگ اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیں گے بلکہ تعلیمی لیکچرز اور پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گے۔ کیمپ 16 فروری کو اختتام پذیر ہو گا۔








