نائب وزیراعظم کا چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم مدبر، دور اندیش اصلاح پسند اور پاکستان کے ثابت قدم دوست تھے۔

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے سابق وزیراعظم ژو رونگ جی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عظیم مدبر، دور اندیش اصلاح پسند اور پاکستان کے ثابت قدم دوست تھے۔

بدھ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اس گہرے غم کی گھڑی میں پاکستان چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم چینی قیادت اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم نقصان پر غمزدہ تمام افراد کو صبر، استقامت اور سکون عطا فرمائے۔