کیو ایم ایس موبائل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ لیب کوئٹہ سمنگلی روڈ پر فعال، فضائی آلودگی کی نگرانی شروع

صوبائی سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی کی احکامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن موبائل لیب کو فعال کر دیا گیا ہے جس نے سمنگلی روڈ پر فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کا کام شروع کر دیا ہے

کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی کی احکامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن موبائل لیب کو فعال کر دیا گیا ہے جس نے سمنگلی روڈ پر فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔ڈائریکٹر ٹیکنیکل ادارہ تحفظ ماحولیات تاج محمد کاکڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل لیب میں نصب جدید سینسرز کے ذریعے ہوا میں موجود مختلف آلودہ گیسوں اور ذرات کی پیمائش کی جاتی ہے جس کی رپورٹ متعلقہ اداروں کو فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری اپنی گاڑیوں کی بروقت اور مناسب مینٹیننس یقینی بنائیں کیونکہ گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ گاڑیوں کے انجن اور خراجی نظام کی باقاعدگی سے جانچ کرائیں تاکہ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔