ایبٹ آباد۔ 8 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ مری روڈ کالا پل کے مقام پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل حادثہ میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ان کی میڈیکل ٹیم فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ حادثہ کے نتیجہ میں 21 سالہ آصف اور 20 سالہ عمیر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا۔ دوسرے واقعہ میں سلہڈ کے قریب کار بریک فیل ہونے کی وجہ سے سڑک پر الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی۔
حادثہ کے نتیجہ میں 38 سالہ عبدالرشیدمعمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور گاڑی کو بحفاظت ریکور کر کے مالک کے حوالہ کر دیا۔