ایبٹ آباد جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، وفاقی وزیر مذہبی امور

95

مانسہرہ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نواز شریف ایبٹ آباد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ اتوار کو ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی مانسہرہ جلسہ سے آغاز کیا تھا اور اب بھی ہزارہ ایبٹ آباد سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی نہیں بلکہ عوامی جلسہ ہے اس میں مانسہرہ کے لوگوں کی بھرپور شرکت ہونی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بڑے جلوس کی شکل میں ایبٹ آباد پہنچیں گے اور یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرے گا۔