ایبٹ آباد میں دسویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد
ایبٹ آباد میں دسویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 26 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں دسویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر جلوس کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، ایس پی کینٹ حمزہ علی بٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ سمیت دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ جلوس کے ساتھ موجود ہیں اور تمام سکیورٹی سمیت انتظامی امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جلوس کے راستہ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر اور شرکاء کو گرمی سے بچاؤ کیلئے اقدامات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ایمرجنسی سروسز اور ہیلتھ کی ٹیمیں بھی جلوس کے ہمراہ موجود ہیں تاکہ گرمی کی صورت میں شرکاء کو میڈیکل سروسز ہمہ وقت میسر ہوں۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔








