ایبٹ آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ گلی قیصر زیب نے نفری کے ہمراہ تھانہ کی حدود کوزہ گلی اور دروازہ وغیرہ کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ دوران آپریشن مختلف گھروں سے 6 رائفلیں 12 بور اور ایک پستول 9ایم ایم برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئےہیں ۔