ایبٹ آباد۔ 10 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لورہ کاشف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ حدود تھانہ میں مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 5 بندوقیں 12 بور، 1 ماوزر، 4 پستول 30بور اور کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اےاے کے پی کے۔15 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔