ایبٹ آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 295 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ اعجاز احمد نے ایک کارروائی میں چن زیب ولد خاکی احمد سکنہ بانڈہ بازدار کو گرفتار کر کے 1 کلو 295 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے ملزم کو بند سلاسل کر دیا۔