ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

132
Criminals arrested
Criminals arrested

ایبٹ آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروشوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر انسپکٹر کیڈٹ محمد نواز ایس ایچ او سٹی کی پولیس نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں منشیات فروش حنیف ولد تاج سکنہ ڈگی محلہ سے 3 کلو 352 گرام ہیروئن، عبداللہ ولد قاسم سکنہ باغ بانڈی سے 151 گرام آئس جبکہ دیگر کارروائیوں میں ہوائی فائرنگ کے جرم میں ذاکر ولد رفیق سکنہ ڈگی محلہ کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

اس کے ساتھ ساتھ رمیز ولد رفیق سکنہ بانڈہ سنجلیاں کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے پستول اور کارتوس برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔