ایبٹ آباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیرصدارت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری( کل ) جمعہ کوصبح 11 بجے جی جی ایچ ایس ڈھیری میرا سلہڈمیں منعقد ہوگی۔کھلی کچہری میں شہری اپنے مسائل براہ راست ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکموں کے افسران کے سامنے پیش کر سکیں گے۔
اس اقدام کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کرنا ہے۔تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کریں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کریں اور اپنے مسائل پیش کریں۔