ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لائبریری کے لئے 500 کتابو ں کا عطیہ

112
National University of Science and Technology

ایبٹ آباد۔ 29 جنوری (اے پی پی):ریسرچ سائنٹسٹ فاروق خان مرحوم کے بیٹے تیمور فاروق خان نے ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لائبریری کے لئے 500 کتابیں عطیہ کی ہیں۔

انہوں نے یہ کتابیں وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن سے ملاقات کر کے پیش کیں۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر ضیا احمد، چیئرمین ایم ایل ٹی ڈاکٹر اعظم حیات، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اجمل خان، لائبریری انچارج فخر عالم خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عدیل خان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر تیمور فاروق کو یونیورسٹی کی طرف سے سوونئیر اور تعریفی خط دیا۔