ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے شدید موسمی صورتحال اور غیر معمولی گرمی کی پیش گوئی کے باعث لوک ساہتا 54 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا لوک ساہتا 54 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 کو ملتوی کرنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے شدید موسمی صورتحال اور غیر معمولی گرمی کی پیش گوئی کے باعث لوک ساہتا 54 ویں قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2026 کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ہفتہ کو فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان نیوی نے بھی متوقع شدید درجہ حرارت کے پیش نظر ایونٹ کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ فیڈریشن کے ایک اور ڈیپارٹمنٹل رکن نے بھی اسی نوعیت کے خدشات کا اظہار کیا۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ کی منصوبہ بندی کے مرحلے میں موسم کو مدنظر رکھا گیا تھا اور ابتدا میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مقابلے ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ کے تحت شام 6 بجے شروع کیے جائیں گے تاکہ گرمی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔
مزید بتایا گیا کہ رواں سال چیمپئن شپ کی مدت کو گزشتہ سال اسلام آباد میں منعقد ہونے والی 53ویں نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلے میں تین دن سے بڑھا کر چار دن کیا گیا تھا تاکہ کھلاڑیوں پر موسم کے اثرات کم کیے جا سکیں۔تمام صوبائی ایسوسی ایشنز، یونٹس اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں نے مجوزہ تاریخوں پر ایونٹ کے انعقاد کی حمایت کی تھی اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ شام کے اوقات میں مقابلے شروع کرنے سے موسم کے اثرات نمایاں طور پر کم ہو جائیں گے۔
تاہم تفصیلی مشاورت اور دو ڈیپارٹمنٹل یونٹس کی تجاویز کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی کےچیئرمین نے فیصلہ کیا کہ ایونٹ کے انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین کریں گے۔بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ لوک ساہتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اب اکتوبر تا نومبر 2026 میں کراچی میں منعقد کی جائے گی۔








