رابطہ عالمِ اسلامی نےاسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسند وزرا کی پولیس کی سرپرستی میں مسجد الاقصٰی اور اس کے احاطے میں مسلسل دراندازی، نمازیوں پرحملوں ، اشتعال انگیز اقدامات اور اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
رابطہ عالمِ اسلامی کی مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی دراندازی کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔25جولائی (اے پی پی):رابطہ عالمِ اسلامی نےاسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسند وزرا کی پولیس کی سرپرستی میں مسجد الاقصٰی اور اس کے احاطے میں مسلسل دراندازی، نمازیوں پرحملوں ، اشتعال انگیز اقدامات اور اسرائیلی جھنڈا لہرانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق تنظیم کے سیکرٹر ی جنرل اور مسلم علما کمیٹی کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے سنگین اقدامات دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کرتے ہیں اور اسلامی مقدسات کی حرمت پر بھی کھلا حملہ ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مشرقی القدس میں مقدسات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششیں اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔







