نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قازقستان کے ہم منصب ( نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ )یرمیک کوشیربایف سے ملاقات کی جس دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا
نائب وزیراعظم کی قازقستان کے ہم منصب سے ملاقات،مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر قازقستان کے ہم منصب ( نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ )یرمیک کوشیربایف سے ملاقات کی جس دوران تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے بارے تبادلہ خیال کیا ۔ ہفتے کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے رواں سال کے آغاز میں قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے پاکستان کے دورے کے بعد پاکستان-قازقستان تعلقات میں آنے والی مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں جن میں دستخط شدہ 37 مفاہمتی یادداشتیں بھی شامل ہیں ،پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ ، علاقائی روابط، توانائی، عوامی روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے خطے میں امن اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ یرمیک کوشیربایف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو قازقستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے باہمی طور پر موزوں وقت پر قبول کرلیا






