واسا فیصل آباد کا سٹاف مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر ہفتہ کی صبح ہونے والی بارش کے دوران واسا کا فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ رہا اور بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر کے تمام پونڈنگ پوائنٹس پر مشینری کو فوری طور پر آپریشنل کر دیا گیا۔
بارش کے بعد واسا کا آپریشن جاری، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فل کیپسٹی پر فعال کردئیے گئے،ترجمان واسا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 25 جولائی (اے پی پی):واسا فیصل آباد کا سٹاف مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر ہفتہ کی صبح ہونے والی بارش کے دوران واسا کا فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ رہا اور بارش شروع ہوتے ہی شہر بھر کے تمام پونڈنگ پوائنٹس پر مشینری کو فوری طور پر آپریشنل کر دیا گیا۔ ترجمان واسا قدیر سکندر کے مطابق شہریوں کو نکاسی آب کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح شروع ہونے والی بارش کے بعد صبح 10 بجے تک علامہ اقبال کالونی میں سب سے زیادہ 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ غلام محمد آباد واٹر ورکس اور واسا ہیڈ آفس میں 15، 15 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ڈوگر بستی، مدینہ ٹاؤن واٹر ورکس اور گلستان کالونی میں 14، 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بارش کے فوراً بعد مین شاہراہوں، اہم چوراہوں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل شروع کر دیا گیا جبکہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فل کیپسٹی پر چلائے جا رہے ہیں تاکہ بارش کے پانی کا بروقت اخراج یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی واسا ثاقب رضا کا کہنا ہےکہ مون سون کے دوران شہریوں کو بہتر سے بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے فیلڈ افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل مستعدی کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں اور کسی بھی مقام پر پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔







