اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 36.81 کلوگرام منشیات برآمد3 ملزمان کو گرفتار کرلیا
اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 33 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 36.81 کلوگرام منشیات برآمد3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں شاہرہ فیصل کراچی پر واقع کورئیر آفس میں آسٹریلیا جانیوالے پارسل میں موجود شوز سے 210 گرام افیون برآمد کرلی۔کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 16.8 کلوگرام چرس اور 3 کلو گرام آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔بالا کوٹ روڈ ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے قریب موٹر سائیکل سے 16.8 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔کارروائیوں کاانسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








