وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری نے ملاقات کی ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہاوس آف لارڈز کے رکن ضمیر چوہدری نے ملاقات کی ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر لارڈ ضمیر چوہدری نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ، فیلڈ مارشل نے علاقائی استحکام کے لئے قابل تحسین کاوشیں کیں۔ لارڈ ضمیر چوہدری
نے مزید کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سےپاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کی مشترکہ کوششوں جاری ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ اس بار بھی ہماری کاوشوں کا نتیجہ اچھا آئے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ
پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔







