نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ اے)نے اہم شاہراہوں کی کلیئرنس بارے کہا ہے کہ جگلوٹ سکردو روڈ آر ڈی 16 انصار برج پر ڈائیورژن کلیئر کر دی گئی ہے۔
جگلوٹ سکردو روڈ آر ڈی 16 انصار برج پر ڈائیورژن کلیئر کر دی گئی ہے،ترجمان این ایچ اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ( این ایچ اے)نے اہم شاہراہوں کی کلیئرنس بارے کہا ہے کہ جگلوٹ سکردو روڈ آر ڈی 16 انصار برج پر ڈائیورژن کلیئر کر دی گئی ہے۔ ہفتے کو جاری تفصیلات کے مطابق سکردو کی طرف سے آنے والی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی 25 ساسی ہراموش برج کی بحالی تک گلگت سے آنے والی ٹریفک بند رہے گی۔ ترجمان کے مطابق دوپہر تک جے ایس آر پر ٹریفک کی مکمل بحالی کی امید ہے ۔ ترجمان این ایچ اے نے ہدایت کی کہ سیاح این ایچ اے کی جانب سے اپڈیٹ کا انتظار کریں۔








