نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی جس دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر ہونے والی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم کی ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر ہونے والی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی جس دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر ہونے والی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیا۔ ہفتے کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط، توانائی، ثقافت اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح کے روابط کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں وزرا نے رواں سال کے آغاز میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کے پاکستان کے کامیاب دورے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر بروقت عمل درآمد کے ذریعے انہیں عملی نتائج میں تبدیل کیا جائے۔ فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں بالخصوص اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو ممکن بنانے میں اس کے کردار کو سراہا۔ دونوں جانب نے اس امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے پائیدار امن اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے باہمی رابطے مسلسل برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا








