فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا و دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے
فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد، شہریوں نے خون کے عطیات دیے

مزید خبریں
پشاور۔ 25 جولائی (اے پی پی):فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلی سیمیا و دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائے گئے جن میں عوام نے خون کے عطیات دیے۔ بلڈ کیمپ پشاور، کوہاٹ، کرک ، ہنگو، سوات، خوازہ خیلہ بازار، مینگورہ، اقبال پلازہ کبل سوات میں لگائے گئے۔ فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نےعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلڈ کیمپوں کے انعقاد کے باوجود ضرورت مند بچوں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، بلڈ کولیکشن ٹیمیں بلڈ کیمپوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ عوام میں خون کے عطیات دینے کے حوالے سے شعوربھی اجاگر کریں تاکہ ان ننھے بچوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔







