پشاور تھانہ پھندو پولیس کی کارروائی، شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں بدستور جاری ہیں، اسی سلسلے میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کو ملنے والی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو صدام خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

پشاور۔ 25 جولائی (اے پی پی):کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں بدستور جاری ہیں، اسی سلسلے میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کو ملنے والی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ پھندو صدام خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمون مسیح ولد جارج مسیح سکنہ کرسچن کالونی سے ہوئی، کاروائیوں کے دوران ملزم کے قبضے سے 10 بوتل شراب بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش شراب کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔