سپیس ایکس نے سٹارشپ کا 13واں آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔شنہوا کے مطابق امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نےدیوہیکل راکٹ سٹارشپ کا 13واں آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا
سپیس ایکس نے سٹارشپ کا 13واں آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا

مزید خبریں
لاس اینجلس ۔25جولائی (اے پی پی):سپیس ایکس نے سٹارشپ کا 13واں آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔شنہوا کے مطابق امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس نےدیوہیکل راکٹ سٹارشپ کا 13واں آزمائشی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا جس کا مقصد گزشتہ پرواز کے بعد راکٹ میں کی گئی جدید اپ گریڈز کا جائزہ لینا تھا۔سٹارشپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع کمپنی کے سٹاربیس لانچنگ مرکز سے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 52 منٹ پر پرواز کی۔ سپیس ایکس کے مطابق اس آزمائشی پرواز سے حاصل ہونے والا ڈیٹا مستقبل میں سٹارلنک سیٹلائٹس کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔






