:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین سے ملاقات کی جس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا
نائب وزیراعظم کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات،علاقائی اور عالمی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین سے ملاقات کی جس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتےکو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، رابطہ، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل نہایت اہم ہے۔ تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین نے خطے میں امن، استحکام اور علاقائی مسائل کے پُرامن حل کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا








