لبنان میں 7 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد گھروں کو واپس لوٹ آئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان میں بے گھر ہونے والے 10 لاکھ سے زائد افراد میں سے7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں

اقوام متحدہ ۔25جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ لبنان میں بے گھر ہونے والے 10 لاکھ سے زائد افراد میں سے7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں، تاہم اب بھی3 لاکھ 75 ہزار افرادنقل مکانی کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کے مطابق بہت سے متاثرین سیکیورٹی خدشات، گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان اور بارودی مواد کے خطرات کے باعث واپس نہیں جا سکے۔او سی ایچ اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ لبنان میں جاری غیر یقینی سکیو رٹی صورتحال طبی عملے اور امدادی کارکنوں کے لیے شدید خطرہ بنی ہوئی ہے۔