چین ، مٹی کا تودہ گرنے سے مکان دب گیا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چین کے صوبہ شانشی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مکان دب گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ3 زخمی ہو گئے۔

بیجنگ ۔25جولائی (اے پی پی):چین کے صوبہ شانشی میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مکان دب گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ3 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق ضلعی ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس، فائر فائٹرز اور طبی امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران ملبے تلے دبے تمام8 افرادکو نکال لیا گیا۔حکام کے مطابق ملبے سے نکالے گئے 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکے تھےجبکہ 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔