یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب تاناغرا ایئرپورٹ پر ایئر شو کے دوران یونانی فضائیہ کا دو سیٹوں والاایف-4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔اردو نیوز کے مطابق یونانی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ حادثہ تاناغرا ایئرپورٹ پر جاری فضائی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
ایتھنز، ایئر شو کے دوران یونانی فضائیہ کا دو سیٹوں والا جنگی طیارہ گر کر تباہ

مزید خبریں
ایتھنز۔6ستمبر (اے پی پی):یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب تاناغرا ایئرپورٹ پر ایئر شو کے دوران یونانی فضائیہ کا دو سیٹوں والاایف-4 فینٹم جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔اردو نیوز کے مطابق یونانی فضائیہ کے ایک عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ حادثہ تاناغرا ایئرپورٹ پر جاری فضائی مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی کی نشر کی گئی ویڈیو میں ایئر شو دیکھنے کے لیے موجود تماشائیوں سے چند سو میٹر کے فاصلے پر سیاہ دھوئیں کا بلند ہوتا ہوا بادل دکھائی دیا،حادثے کے فوری بعد آگ بجھانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔
فضائیہ کے عہدیدار کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں موجود دونوں پائلٹوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا ۔ یہ بھی واضح نہیں تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایئر شو دیکھنے کے لیے موجود افراد میں سے کوئی زخمی ہوا یا نہیں۔







