ایتھوپیا میں مسافروں سے بھرا ٹرک دریا میں جا گر ا، 60 افراد ہلاک

100
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

ادیس ابابا۔30دسمبر (اے پی پی):ایتھوپیا کے جنوبی علاقے سداما میں ٹریفک حادثے میں 60 سےزیادہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

شنہوا کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت ادیس ابابا سے 300 کلومیٹر جنوب کی طرف ایک سڑک پر اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھرا ایک ٹرک مشرقی زون، بونا زوریا وردا میں پل کو عبور کرتے ہوئے دریائے گالانا میں جا گرا ۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 افراد کا قریبی ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ایتھوپیا میں مہلک ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجوہات میں سڑکوں کی خراب صورتحال، تیزرفتار ڈرائیونگ اور لائسنسنگ کا ناقص نظام شامل ہیں۔