ملک میں تین ماہ کے دوران ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد ،ریٹیل میں 8 فیصد اضافہ ہوا، خرم شہزاد

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد اورریٹیل ادائیگیوں میں 8فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔ پیرکوسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد اورریٹیل ادائیگیوں میں 8فیصدکی شرح سے …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد اورریٹیل ادائیگیوں میں 8فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔

پیرکوسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزادنے کہاہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 9فیصد اورریٹیل ادائیگیوں میں 8فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے، ریٹیل ٹرنزیکشن کی مجموعی تعداد1.951ارب ہے جن کامجموعی حجم 136ٹریلین روپے بنتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مجموعی ادائیگیوں میں ڈیجیٹل ذرائع کا تناسب 87فیصد اوراوور دی کاونٹرز(اوٹی سی) ادائیگیوں کاتناسب 13فیصدہے۔مختلف بینکوں،مائیکروفنانس اداروں، ای ایم آئیزکے ایپس نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی نمومیں کلیدی کرداراداکیاہے۔پہلی سہ ماہی میں موبائل بینکنگ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کی 4فیصدکے اضافہ سے 96.5ملین ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ای کامرس ٹرانزیکشنز کی تعدادمیں بھی خاطرخواہ اضافہ ہواہے، پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور118ملین کی ای کامرس ٹرانزیکشنز ریکارڈکی گئی ہے، اضافہ کی شرح 29فیصدرہی ہے، ای کامرس ٹرانزیکشنز میں 91فیصد میں ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے زریعہ کی گئی ہے۔خرم شہزادنے بتایاکہ ادائیگیوں کے نظام راست کے ذریعہ مجموعی طورپر197ملین ٹرانزیکشنزریکارڈکی گئی جن کامجموعی حجم 4.7ٹریلین روپے ہے۔اے ٹی ایم کے زریعہ 243ملین ٹرانزیکشنز ریکارڈکی گئی جن کاحجم 3.9ٹریلین روپے تھا۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حالیہ اعدادوشمارسے معیشت کودستاویزی بنانے کے حوالہ سے پاکستان کے حقیقی استعدادکارکی عکاسی ہورہی ہے۔

مزید خبریں