ایجنسی کے مالی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، انروا

100
United Nations
United Nations

رام اللہ ۔5فروری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی فلسطینی امدادی ایجنسی انروا نےاس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس کے مالی حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

العربیہ کے مطابق امدادی ایجنسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مالی امداد روکنے کے متوقع فیصلے سے بھی پہلے یہ امکان ظاہر کیا ہے۔

انروا کی ترجمان جولیٹ ٹوما نے کہا کہ جب صدارتی حکم جاری ہو گا تو ہم اس پر تبصرہ کر سکیں گے۔ انروا کے مالی معاملات بہت زیادہ خراب ہیں۔ یہ گذشتہ چند مہینوں میں خراب تر ہوئے ہیں اور مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔