تہران ۔20مارچ (اے پی پی):ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے تجارتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول اور ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔العربیہ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہ کے راستے جہاز رانی کے حالات28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیل حملوں سے شروع ہونے والی جنگ سے پہلے کے معمول پر واپس نہیں آئیں گے ۔ایرانی پارلیمنٹ …
ایرانی ارکان پارلیمنٹ کی آبنائے ہرمز سے جہاز رانی پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

مزید خبریں
تہران ۔20مارچ (اے پی پی):ایرانی ارکان پارلیمنٹ نے تجارتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹول اور ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔العربیہ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ آبی گزرگاہ کے راستے جہاز رانی کے حالات28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیل حملوں سے شروع ہونے والی جنگ سے پہلے کے معمول پر واپس نہیں آئیں گے ۔ایرانی پارلیمنٹ کی رکن سمیہ رفیعی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ایک منصوبے پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آبنائے ہرمز کو تجارتی مال برداری، توانائی اور خوراک کی حفاظت کے لیے محفوظ راستے کے طور پر استعمال کرنے والے ممالک ایران کو ٹول اور ٹیکس ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کی حفاظت مضبوطی، اختیار اور شان و شوکت سے کرے گا اور اس کے بدلے میں اس سے استفادہ کرنے والے ممالک کو ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔








