ایرانی تیل کی برآمد پر پابندیاں عارضی طور پر ختم کر سکتے ہیں،امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن ۔20مارچ (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ امریکا ممکنہ طور پر ایرانی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کر سکتا ہے جو پہلے ہی برآمد کیا جا رہا ہے، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے سبب ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق فاکس بزنس کو انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے سٹریٹجک …

واشنگٹن ۔20مارچ (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ امریکا ممکنہ طور پر ایرانی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کر سکتا ہے جو پہلے ہی برآمد کیا جا رہا ہے، کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے سبب ایندھن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق فاکس بزنس کو انٹرویو میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے سٹریٹجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے۔بیان کے مطابق ایران کے جوابی اقدامات کے سبب آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی شپنگ تقریباً رک گئی، جس سے توانائی کی فراہمی کی چینز متاثر ہوئی ہیں۔حالت امن میں عالمی خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ اسی اہم آبی راہداری سے گزرتا ہے۔

اس وقت برینٹ کی قیمت 112.76 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے ۔امریکا نے حال ہی میں سمندر میں موجود روسی تیل کی فروخت کی بھی عارضی طور پر اجازت دی تھی، اور بدھ کو توانائی کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش میں سو سلہ قدیم سمندری شپنگ قانون میں عارضی چھوٹ دی گئی تھی ۔