ایرانی حکومت کسی ایک شخصیت پر منحصر نہیں، مضبوط سیاسی، اقتصادی اور سماجی ادارے موجود ہیں ، وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران۔18مارچ (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی موت پر ردِعمل میں کہا ہے کہ ملک کا ایک مضبوط سیاسی ڈھانچہ موجود ہے اور کسی فرد کی موجودگی یا غیر موجودگی اس پر اثرانداز نہیں ہوتی۔ الجزیرہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے زیادہ اہم …

تہران۔18مارچ (اے پی پی):ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی موت پر ردِعمل میں کہا ہے کہ ملک کا ایک مضبوط سیاسی ڈھانچہ موجود ہے اور کسی فرد کی موجودگی یا غیر موجودگی اس پر اثرانداز نہیں ہوتی۔

الجزیرہ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے زیادہ اہم رہنما کوئی نہیں تھا اور جب اُنھیں شہید کر دیا گیا تب بھی نظام نے اپنا کام جاری رکھا اور فوراً ان کی جگہ ایک متبادل مقرر کر دیا گیا، اگر کوئی اور فرد بھی مارا جائے تو یہی سلسلہ دہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مجھے بھی کسی دن نشانہ بنایا جائے اور میں مارا جائوں تو میری جگہ کسی کو لینا ہوگی۔

ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کو اس امر کا ادراک نہیں کہ ایران کے پاس مضبوط ڈھانچہ اور مضبوط سیاسی، اقتصادی، اور سماجی ادارے موجود ہیں ، ایرانی حکومت محض کسی ایک شخصیت پر انحصار نہیں کرتی۔ خلیج فارس کے جنوبی ممالک پر حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صرف امریکی افواج یا ان کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا اور ان میں سے بعض مقامات شہری علاقوں کے قریب ہو سکتے ہیں لیکن یہ ہماری نہیں امریکاکی غلطی ہے۔